Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
607 - 975
حدیث نمبر 607
روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب تم میرا نام رکھو تو میری کنیت نہ رکھو ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے اور ابوداؤ د کی روایت میں ہے کہ فرمایا جو میرا نام رکھے تو میری کنیت نہ رکھے ۲؎ جو میری کنیت رکھے وہ میرا نام نہ رکھے۔
شرح
۱؎ اس حدیث کی شرح وہ ہی ہے جو ابھی کی گئی کہ حضور انور کے زمانہ حیات شریف میں آپ کے نام اور کنیت کو جمع کرنا ممنوع تھا اس میں اسی کا ذکر ہے۔

۲؎ اسطرح کہ اپنا نام محمد ابوالقاسم نہ کرے کہ محمد نام ہو اور ابوالقاسم کنیت ابھی عرض کیا گیا کہ یہ ممانعت زمانہ حیات شریف میں تھی۔
Flag Counter