Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
596 - 975
حدیث نمبر 596
روایت ہے حضرت سہل ابن سعد سے فرماتے ہیں کہ منذر ابن ابی اسید کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں لایا گیا ۱؎  جب کہ وہ پیدا ہوئے تو اسے حضور نے اپنی ران پر رکھا فرمایا اس کا نام کیا ہے عرض کیا فلاں فرمایا نہیں لیکن اس کا نام منذر ہے ۲؎(مسلم، بخاری)
شرح
۱؎ سہل ابن سعد ساعدی مشہور صحابی ہیں،مدینہ کے آخری صحابی آپ ہی ہیں کہ آپ کی وفات سے مدینہ صحابہ سے خالی ہوا،منذر تابعی ہیں،ثقہ ہیں ابو اسید کا نام مالک ابن اسعد ہے۔(اشعہ)

۲؎  پتہ نہ چلا کہ ان کا پہلا نام کیا تھا۔حضور انور نے منذر نام رکھا منذر کے معنی عالم فقیہ بھی ہوسکتے ہیں، رب تعالٰی فرماتاہے:"لِیَتَفَقَّہُوۡا فِی الدِّیۡنِ وَلِیُنۡذِرُوۡا قَوْمَہُمْ"تو اس نام میں اچھی فال بھی ہے کہ یہ بڑے ہوکر عالم فقیہ بنیں۔(مرقات)
Flag Counter