روایت ہے حضرت عبداللہ ابن حارث ابن جزء سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی کو نہ دیکھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے زیادہ تبسم والا ہو ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎ آپ صحابی ہیں،زبیدی ہیں،زبید ایک قبیلہ ہے جو زبید نامی ایک شخص کی طرف منسوب ہے،آپ مصر میں سب سے آخری صحابی ہیں جو فوت ہوئے،اسی۸۰ ہجری میں مصر میں وفات پائی۔ ۲؎ تبسم میں ہزار ہا حکمتیں ہیں،حضور کی ہر ادا میں رب تعالیٰ کی حکمتیں ہوتی ہیں۔