۱؎ عبید ابن رفاعہ تابعی ہیں،ان کے والد رفاعہ ابن رافع صحابی ہیں،ان کی کنیت ابو معاذ ہے،انصاری ہیں زرقی ہیں،بدر احد اور تمام غزوات نبوی میں شریک ہوئے، جنگ جمل میں حضرت علی کے ساتھ تھے،حضرت معاویہ کے زمانہ میں فوت ہوئے،ان کے دو بیٹے ہیں عبید اور معاذ ایک بھتیجہ یحیی ابن خلاد لہذا یہ حدیث مرسل ہے۔(مرقات)
۲؎ یعنی مسلمان کی تین چھینکوں کا جواب دینا سنت ہے مگر چوتھی چھینک کا جواب دینا سنت نہیں تمہاری مرضی پر ہے لیکن اگر جواب دیا تو ان شاءاللہ ثواب ملے گا کہ مسلمان کو دعا دینا عبادت ہے۔یہاں یہ ارشاد نہ ہوا کہ خود چھینکنے والا چوتھی چھینک پر الحمدﷲ کہے یا نہ کہے ظاہر یہ ہے کہ کہے حمد الٰہی بہتر ہی ہے۔