Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
567 - 975
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر 567
شرح
۱؎ عمرو ابن شرید تابعی ہیں،ان کے والد شرید صحابی ہیں،عمرو طائف کے رہنے والے ہیں،ثقہ ہیں،ان کی ملاقات اپنے والد سے اور حضرت عبداللہ ابن عباس سے ہے ان دو بزرگوں کے علاوہ اور چند صحابہ سے بھی ہے۔ (اشعہ)

۲؎  الیۃ سرین یعنی چوتڑ کو کہتے ہیں مگر یہاں اس سے مراد ہتھیلی کا وہ گوشت ہے جو انگوٹھے کی جڑ سے آخری کنارہ تک ہے۔

۳؎  یعنی اس طرح یہود بیٹھا کرتے ہیں اور یہود پر اللہ  کا غضب ہے تو یہ بیٹھک اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے تم مؤمن انعام والے بندے ہو تم ان سے تشبیہ کیوں کرتے ہو۔خیال رہے کہ ایک ہاتھ پیٹھ پر رکھنا دوسرے ہاتھ پر ٹیک لگانا مطلقًا ممنوع ہے خواہ داہنا ہاتھ پیٹھ پر بایاں زمین پر یا برعکس(اشعہ)بلکہ دونوں یا ایک ہاتھ کوکھ پر رکھنا یا پیٹھ سے لگانا ہی ممنوع ہے یوں ہی دونوں ہاتھ پیٹھ کے پیچھے کھڑے کرنا ان پر ٹیک لگانا ممنوع ہے۔
Flag Counter