Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
566 - 975
حدیث نمبر 566
روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ ہم جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آتے تو ہم میں سے ہر ایک وہاں بیٹھتا جہاں مجلس ختم ہوتی ۱؎ (ابوداؤد)اور عبداللہ ابن عمرو کی دو حدیثیں باب القیام میں ذکر ہوئیں اور ہم حضرت علی و ابوہریرہ کی حدیثیں باب اسماء النبی صلی اللہ علیہ و سلم و صفاتہ میں بیان کریں گے۲؎ ان شاءاللہ تعالیٰ
شرح
۱؎ یعنی کنارہ مجلس پر بیٹھتا تھا لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر درمیان پہنچنے کی کوشش نہ کرتاتھا یہ آداب حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے سکھائے تھے۔

۲؎  یعنی یہ چار حدیثیں مصابیح میں یہاں تھیں مگر ہم نے ان میں سے دو حدیثیں تو باب القیام میں ذکر کردیں اور دو حدیثیں باب اسماء النبی صلی اللہ علیہ و سلم میں ذکر کریں گے کیونکہ ہم کو یہ حدیثیں ان مقام سے زیادہ مناسب معلوم ہوئیں۔
Flag Counter