Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
565 - 975
حدیث نمبر 565
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ مرد عورتوں کے درمیان چلے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اگر دو عورتیں راہ میں جارہی ہیں تو کوئی اجنبی مرد ان کے درمیان سے نہ گزرے ایک طرف سے گزر جاوے یا ان کے درمیان نہ چلے الگ چلے کیونکہ حضور انور نے راستہ کے الگ الگ حصہ کردیئے ہیں درمیان راہ مردوں کے لیے کنارے عورتوں کے لیے بلکہ اپنی محرم عورتوں کے ساتھ بھی یوں ہی چلےتاکہ دوسرے لوگ اس سے سبق لیں۔
Flag Counter