Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
562 - 975
حدیث نمبر 562
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سایہ میں ہو پھر اس سے سایہ ہٹ جاوے کہ اس کا بعض دھوپ میں اور بعض سایہ میں ہوجاوے تو اٹھ کھڑا ہو ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یا تو سایہ میں ہی چلا جاوے یا بالکل دھوپ میں ہوجاوے کیونکہ سایہ ٹھنڈا اور دھوپ گرم اور بیک وقت ایک جسم پر ٹھنڈک و گرمی لینا صحت کے لیے مضر ہے اس لیے ایسا نہ کرے،نیز یہ شیطانی نشست ہے جس سے شیطان خوش ہوتا ہے لہذا اس تشبیہ سے بچنا ضروری ہے۔
Flag Counter