Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
561 - 975
حدیث نمبر 561
روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں تشریف لائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم حالانکہ آپ کے صحابہ بیٹھے تھے ۱؎  تو فرمایا کیا ہے مجھے میں تم کو متفرق دیکھتا ہوں۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی مسجد نبوی شریف میں حضرات صحابہ متفرق بیٹھے تھے دو چار اس طرف اور چار چھ اس دوسری طرف۔

۲؎  یہ فرمان عالی اظہار ناراضی کے لیے ہے۔عزین بنا ہے عزۃ سے بمعنی علیحدگی اور متفرق ہونا،رب تعالیٰ فرماتاہے:"عَنِ الْیَمِیۡنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیۡنَ"۔مقصد یہ ہے کہ مسجد یا مجلس میں مسلمان اکٹھے بیٹھا کریں الگ الگ ٹولیاں بنا کر نہ بیٹھیں کہ اس میں کفار سے مشابہت ہے،نیز قالب کا اثر قلب پر پڑتا ہے اگر مسلمان آپس میں ایک دوسرے سے الگ تھلگ بیٹھیں گے تو ان کے دل بھی الگ ہوجائیں گے اگر مل کر بیٹھیں گے تو دل بھی مل جائیں گے۔خیال رہے کہ نماز کی انتظار میں مسجد میں مسلمان صف بستہ بیٹھیں کہ فرشتے بارگاہِ الٰہی میں صف بستہ ہی حاضر ہوتے ہیں اور ذکر کی مجلس میں حلقہ باندھ کر بیٹھے کہ جنت میں مسلمان حلقوں سے بیٹھا کریں گے،رب فرماتا ہے:"عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ "حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے ہر فرمان میں ہزار ہا حکمتیں ہوتی ہیں۔
Flag Counter