| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب رات میں کہیں اترتے تو اپنی داہنی کروٹ پر لیٹ جاتے ۱؎ اور جب صبح سے کچھ پہلے اترتے تو اپنی کلائی کھڑی کرتے اور اپنی ہتھیلی پر اپنا سر رکھتے ۲؎ (شرح سنہ)
شرح
۱؎ یعنی حضور صلی اللہ علیہ و سلم جب سفر کی حالت میں کسی جگہ اول رات یا آدھی رات میں اترتے آرام فرماتے تو سونے کی نیت سے لیٹتے تھے داہنی کروٹ پر داہنی ہتھیلی پر داہنا رخسارہ رکھ کر لیٹتے تھے لیٹنے میں سنت طریقہ یہ ہی ہے۔ ۲؎ یعنی اگر آخری شب میں جب صبح صادق ہونے والی ہوتی آپ آرام کے لیے اترتے تو اس طریقہ سے لیٹتے تاکہ نیند نہ آجاوے۔خیال رہے کہ عرب میں اکثر شب میں سفرکرتے ہیں دن میں کسی منزل پر آرام کے لیے ٹھہر جاتے ہیں۔