Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
550 - 975
حدیث نمبر 550
روایت ہے کہ حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھوں سے احتباء فرماتے تھے  ۱؎ (رزین)
شرح
۱؎ احتباء کے معنی پہلے بیان ہوچکے کہ دونوں زانوں کھڑے ہوں سیرین زمین پر لگے ہوں اور دونوں ہاتھوں سے زانو پکڑے ہوئے کہ ہاتھوں کے حلقے میں انہیں لے لیا جاوے حضور صلی اللہ علیہ و سلم نماز کے علاوہ اور وقت میں مسجد میں اس طرح بیٹھتے تھے وہ بھی کبھی کبھی۔
Flag Counter