Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
547 - 975
حدیث نمبر 547
روایت ہے انہیں سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم سے کوئی نہ لیٹے کہ پھر ایک پاؤں دوسرے پر رکھ لے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس ممانعت کی وہ ہی صورت ہے جو ابھی بیان ہوئی کہ ایک  پاؤں کھڑا ہو دوسرا پاؤں گھٹنے پر رکھا ہو اور آدمی چت لیٹا ہو کہ اس صورت میں ستر کھلنے کا خطرہ ہے اگر ستر کھلنے کا خطرہ نہ ہو تو جائز ہے بہرحال احادیث میں تعارض نہیں۔
Flag Counter