Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
546 - 975
حدیث نمبر 546
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ و سلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنا ایک پاؤں دوسرے پر نہ رکھے جبکہ وہ اپنی پشت پر لیٹا ہو ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس حدیث کے وہ ہی معنی ہیں جو ابھی اوپر بیان ہوئے کہ آدمی تہبند باندھے یا ڈھیلے پانچہ کا پاجامہ پہنے ہو اور پھر ایک پاؤں کھڑا کرے کھڑے ہوئے گھٹنے پر دوسرے پاؤں کی پنڈلی رکھے اس میں ستر کھل جانے کا سخت خطرہ ہوتا ہے اس لیے ممنوع ہے ویسے بھی اس طرح لیٹنا خلاف تہذیب معلوم ہوتا ہے خصوصًا لوگوں کے سامنے غرضکہ اس ممانعت میں بہت حکمتیں ہیں۔
Flag Counter