Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
537 - 975
حدیث نمبر 537
روایت ہے حضرت ابوامامہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم لاٹھی پر ٹیک لگائے تشریف لائے ۱؎ ہم کھڑے ہوگئے تو فرمایا ایسے نہ کھڑے ہو جیسے عجمی لوگ کھڑے ہوتے ہیں ان کے بعض بعض کی تعظیم کرتے ہیں ۲؎(ابوداؤد)
شرح
ا؎ غالبًا حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے اس لیے عصا پر ٹیک لگائے تشریف لائے۔

۲؎  یعنی تمہارا یہ قیام تو ٹھیک ہے مگر عجمیوں کا سا قیام نہ کرنا کہ مخدوم بیٹھا ہو خدام سامنے دست بستہ سر و قد کھڑے ہوئے ہوں اور مخدوم اس تعظیم کی خواہش بھی کرتا ہوکہ ایسا قیام ممنوع ہے یہ قیود خیال میں رہیں۔مرقات نے فرمایا کہ یہاں قیام سے مراد وقوف ہے یعنی کسی کے لیے تعظیمًا کھڑا رہنا۔
Flag Counter