Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
530 - 975
حدیث نمبر 530
روایت ہے عطاء خراسانی ہے ۱؎ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا آپس میں مصافحہ کرو کینہ جاتا رہے گا اور آپس میں ہدیے تحفے دو محبت کرنے لگو گے اور دشمنی جاتی رہے گی ۲؎(مالک ارسالًا)
شرح
۱؎ آپ عطاء ابن عبداللہ ابی مسلم ہیں،بلخی ہیں،خراسانی ہیں،تابعی شام میں قیام رہا،     ۵۰ ؁ہجری میں پیدائش ہے، ۱۳۵ھ؁ ایک سو پینتیس میں وفات پائی،آپ سے امام مالک،اوزاعی شعبہ وغیرہم نے روایات لی ہیں۔

۲؎  یہ دونوں عمل بہت ہی مجرب ہیں جس سے مصافحہ کرتے رہو اس سے دشمنی نہیں ہوتی،اگر اتفاقًا کبھی ہو بھی جائے تو اس کی برکت سے ٹھہرتی نہیں،یوں ہی ایک دوسرے کو ہدیہ دینے سے عداوتیں ختم ہوجاتی ہیں، یہ حدیث بہت اسنادوں سے مختلف طریقہ سے مروی ہے،دیکھو مرقات یہ ہی مقام۔
Flag Counter