۱؎ یہاں یعلیٰ ابن مرہ مراد نہیں بلکہ یعلیٰ ابن امیہ مراد ہیں جو فتح مکہ کے دن ایمان لائے اور غزوہ حنین، طائف،تبوک میں حاضر ہوئے،جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ رہے اسی میں شہید ہوئے رضی اللہ عنہ،آپ سے بہت حضرات نے روایات لیں۔(مرقات)
۲؎ اولاد کو مجبن مبخل فرمانا ان کی برائی کے لیے نہیں بلکہ انتہائی محبت کے اظہار کے لیے ہے یعنی اولاد کی انتہائی محبت انسان کو بخیل و بزدل بن جانے پر مجبور کردیتی ہے۔یہ بات فطری ہے اگرچہ اللہ والوں میں اس کا ظہور کم ہوتا ہے مؤمن کو اللہ رسول بمقابلہ اولاد پیارے ہوتے ہیں لایؤمن احدکم حتی اکون احب الیہ،الخ۔