Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
528 - 975
حدیث نمبر 528
روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا ۱؎ تو آپ نے اسے چوما پھر فرمایا کہ یقینًا یہ بخیل اور بزدل بنانے والے ہیں۲؎ اور یہ اللہ  کے اعلیٰ رزق سے ہیں۳؎(شرح السنہ)
شرح
۱؎ حضور انور کا اپنا بچہ حضرت حسن یا حسین یا کسی اور کا بچہ۔

۲؎  کہ اولاد کی وجہ سے ماں باپ  مال کنجوسی سے خرچ کرتے ہیں ان کے لیے بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور اولاد ہی کی وجہ سے باپ جنگ میں جانے سے کتراتا ہے کہ میرے بچے میرے بعد کہاں جائیں گے کیا کریں گے یہ عام لوگوں کے عام حالات کا بیان ہے۔

۳؎  ریحان خوشبودار سبزے کو بھی کہتے ہیں اور طیب و اعلٰی روزی کو بھی یہاں دونوں معنی بن سکتے ہیں، ماں باپ انہیں چومتے سونگھتے ہیں لہذا یہ اللہ کی عطا کی ہوئی بہترین خوشبو ہیں یہ ماں باپ کے دل کا پھل ہیں لہذا یہ بہترین رزق ہیں۔(مرقات،اشعہ)
Flag Counter