۱؎ آپ کا نام عامر ابن شرجیل ہے،کوفی ہیں،خلافت فاروقی میں پیدا ہوئے،پانچ سو صحابہ کرام سے ملاقات کی، بیاسی سال عمر پائی، ۱۰۴ھ ایک سو چار میں وفات پائی۔
۲؎ یہ واقعہ جب کا ہے جب حضرت جعفر حبشہ سے ہجرت کرکے حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے جیساکہ اگلی حدیث میں آرہا ہے۔(اشعہ)
۳؎ بیاضی کا نام عبداللہ ابن جابر ہے،بیاضہ قبیلہ کے ہیں،بیاضہ ایک قبیلہ ہے جو بیاضہ ابن عامر ابن زریق کی اولاد سے ہے،چونکہ شعبی تابعی ہے اس لیے ان کی روایت ارسالًا ہی وہاں تھی وہاں صحابی کا ذکر رہ گیا اور بیاضی صحابی ہیں اس لیے یہ اسناد متصل ہے کہ صحابی حضور سے روایت کررہے ہیں۔