Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
513 - 975
حدیث نمبر 513
روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جو سلام سے ابتداء نہ کرے اسے اجازت نہ دو ۱؎ (بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ اس سلام سے مراد یا سلام اجازت ہے یا سلام ملاقات یعنی جو شخص بغیر سلام اجازت داخلہ مانگے یا جو شخص جب گھر میں آئے تو سلام نہ کرے بات شروع کردے تو اسے آنے یا بیٹھنے کی اجازت نہ دو واپس کرو پھر بلاؤ تاکہ وہ اب سلام کرکے آئے یا جو کوئی تمہاری دعوت میں بغیر سلام آجاؤے تو اسے کھانا نہ دو لوٹا کر سلام کے ساتھ بلاؤ پھر کھلاؤ۔(مرقات)
Flag Counter