| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ میری حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں ایک حاضری رات میں ہوتی تھی ۱؎ ایک حاضری دن میں تو میں جب رات میں حاضر ہوتا تو آپ میری خاطر کھنکار دیتے ۲؎ (نسائی)
شرح
۱؎ یعنی میں روزانہ کم از کم ایک بار دن میں حاضر ہوتا تھا اور ایک بار رات میں کبھی زیادہ بار بھی حاضری دیتا تھا یہ حاضریاں زیادہ قرب منزلت کی بنا پرتھیں۔ ۲؎ یہ کھنکارنا اجازت کے لیے ہوتا تھا کہ آجاؤ اجازت ہے۔