| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت اسماء بنت یزید سے فرماتی ہیں کہ ہم پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم گزرے میں چند عورتوں میں تھی تو حضور نے ہم کو سلام کیا ۱؎ (ابوداؤد،ابن ماجہ،دارمی)
شرح
۱؎ ہم دوسری فصل میں عرض کرچکے ہیں کہ اجنبی عورتوں کو سلام کرنا حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی خصوصیات سے ہے،ہم لوگ اجنبی جوان عورتوں کو نہ سلام کریں نہ انکے سلام کا جواب دیں،ہاں اپنی محرم عورتوں یا بچیوں یا بوڑھی عورتوں کو سلام جائز ہے۔