Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
50 - 975
حدیث نمبر 50
روایت ہے حضر ت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اللہ تعالٰی بندے سے خوش ہوتا ہے کہ وہ لقمہ کھائے تو اس پر اللہ کا شکر کرے ۱؎ یا گھونٹ پیئے تو اس پر اللہ کا شکر کرے ۲؎ (مسلم)اور ہم حضرت عائشہ اور ابوہریرہ کی دونوں حدیثیں ایک ماشبع الخ دوسری،خرج النبی الخ صلی اللہ علیہ وسلم ان شاء اللہ باب فضل فقراء میں بیان کریں گے۳؎
شرح
۱؎ اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ اگرکسی وقت تھوڑا سا کھانا بھی کھائے ایک آدھ لقمہ تب بھی خدا کی حمد کرے۔دوسرے یہ کہ کھاتے وقت ہر لقمہ پر اللہ کی حمد کرے ہم نے بعض بزرگوں کو کھانے کے ہر لقمے اور پانی کے ہر گھونٹ پر حمد کرتے دیکھا ہے۔

۲؎ اس جملہ کے دو ہی مطلب ہیں جو ابھی ہم نے لقمہ کے متعلق عرض کیے۔

۳؎ یعنی یہ دونوں حدیثیں مصابیح میں یہاں تھیں ہم نے مناسبت کا لحاظ کرکے انہیں باب فضل فقراء میں بیان کیا ہے۔
Flag Counter