۱؎ اور اس کی بجائے ہم کو اسلامی سلام کا حکم دیا گیا۔معلوم ہوا کہ سوا اسلامی سلام کے اور سلام ممنوع ہے جیسے آداب عرض یا تسلیمات عرض یا خدا حافظ یا یہ کہنا کہ یا علی مدد وغیرہ سب ممنوع ہیں،ہاں اگر اولاً سلام کرے پھر یہ الفاظ کہے تو حرج نہیں،دیکھو مرقات۔فارسی میں کہا جاتا ہے زی ہزار سال یہ سب ممنوع ہیں۔ (اشعہ)اسلامی سلام بہت ہی جامع ہے۔ہندوانی سلام رام رام،سیتا رام،انگریزی سلام گڈ مارننگ نہایت بے ہودہ اور بے معنی ہیں۔اسلامی سلام میں سلامتی کی دعا ہے سلامتی جان،مال،عزت،اولاد،زندگی قبر و حشر ہر سلامتی کو شامل ہے۔