Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
490 - 975
حدیث نمبر 490
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ سلام کلام سے پہلے ہے ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث منکر ہے ۲؎
شرح
۱؎ سلام تین قسم کے ہیں: سلام اذن یہ گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہے اجازت داخلہ حاصل کرنے کے لیے،سلام تحیۃ یہ گھر میں داخل ہونے اور کلام کرنے سے پہلے ہے،سلام وداع یہ گھر سے رخصت ہوتے وقت۔یہاں سلام تحیت مراد ہے یہ کلام سے پہلے چاہئے تاکہ تحیت باقی رہے جیسے تحیۃ  المسجد کے نفل کہ وہ بیٹھنے سے پہلے پڑھے جاویں۔

۲؎ اس کی اسناد میں ایک راوی عتبہ ابن عبدالرحمن ہے وہ خود بھی ضعیف ہے اور اس کا شیخ محمد ابن زادان ہے جو بہت ہی ضعیف ہے۔خیال رہے کہ یہ حدیث اس اسناد میں منکر ہے معنًی یہ حدیث صحیح ہے بہت اسنادوں سے مروی ہے۔(مرقات)
Flag Counter