Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
484 - 975
حدیث نمبر 484
روایت ہے حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ سلم عورتوں پرگزرے تو انہیں سلام کیا ۱؎ (احمد)
شرح
۱؎ اجنبی عورتوں کو سلام کرنا حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے خاص ہے کہ وہاں فتنہ کا خطرہ نہیں،دوسرے مسلمان اجنبی عورتوں خصوصًا جوان عورتوں کو ہرگز سلام نہ کریں نہ ان کے سلام کا جواب دیں کہ یہ سلام عشق بلکہ بدکاری کی ابتداء بن سکتا ہے۔(مرقات و اشعہ)
Flag Counter