Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
483 - 975
حدیث نمبر 483
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ اللہ سے قریب تر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے ۱؎(احمد،ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی جب دو مسلمان راستہ میں گزرتے ہوئے ملیں اور ان میں سے ہر ایک کو سلام کرنے کا حق ہو تو جو سلام کی ابتداء کرے وہ رحمتِ الٰہی سے بہت ہی قریب ہوگا لہذا یہ فرمان عالی ان فرمانوں کے خلاف نہیں کہ آنے والا بیٹھے ہوؤں کو اور تھوڑے لوگ بہت کو،چھوٹا بڑے کو،سوار پیدل کو سلام کرے۔حضرت عمر فاروق فرماتے ہیں کہ تین چیزیں محبت پیدا کردیتی ہیں: سلام میں ابتداءکرنا،اپنے مسلمان بھائی کو اچھے لقب سے پکارنا،جب وہ آئے اسے مجلس میں جگہ دے دینا۔(مرقات)
Flag Counter