| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عمر سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی اس ہی قصہ میں فرمایا کہ مظلوم کی مدد کرو،گمے ہوئے(بھولے ہوئے)کو ہدایت دو ۱؎ اس سے ابوداؤد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے پیچھے یوں ہی روایت کیا اور ۲؎ میں نے یہ دونوں حدیثیں مسلم،بخاری میں نہ پائیں۔
شرح
۱؎ یعنی اگر راستہ یا بازار میں دو مسلمان جھگڑ پڑیں تو ان میں بیچ بچاؤ کرا دو،اگر نہ ہوسکے تو مظلوم کی حمایت کرو یہ بھی ثواب ہے۔ ۲؎ یہ صاحب مصابیح پر اعتراض ہے کہ وہ پہلی فصل میں غیرشیخین کی روایت لے آئے مگر مرقات نے اس کا جواب یہ دیا کہ یہ دونوں حدیثیں یعنی حدیث ابی ہریرہ اور حدیث عمر رضی اللہ عنہما یہاں تکمیل اور تتمہ کے طور پر لائی گئی ہیں نہ کہ اصالۃً۔