| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب تم کو اہلِ کتاب سلام کریں تو کہہ دو وعلیکم ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اگر کفار کی جماعت یوں سلام کرے تو وعلیکم کہہ دے،اگر ایک کافر سلام کرے تو وعلیک کہے لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔