| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب تم کو یہودی سلام کرتے ہیں تو ان میں سے ہر ایک کہتا ہے تم پر موت پڑے تو تم کہہ دو کہ تجھ پر ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ فقیر نے بھی آزمایا ہے مجھے ایک بدمذہب نے صاف طور پر کہا السام علیکم،کے معنی ہیں موت تو مطلب یہ ہوا کہ تم پر موت پڑے اس کے جواب میں خواہ وہ وعلیك کہے تو واؤ بمعنی ہیں ہے یا صرف علیك کہہ دے۔