Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
471 - 975
حدیث نمبر 471
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم چند لڑکوں پرگزرے تو انہیں ۱؎ سلا م کیا۔(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس سے معلوم ہوا کہ اگر گزرنے والا بڑا ہو اور بیٹھا ہوا چھوٹا یا گزرنے والا ایک ہو اور بیٹھے ہوئے بچے زیادہ توگزرنے والا اور تھوڑی جماعت والا سلام کرے،یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ چھوٹے بچے جو سمجھدار ہوں انہیں بھی سلام کیا جاوے،اگر کسی جماعت میں چھوٹے بڑے مخلوط ہوں اور انہیں کوئی سلام کرے بچہ جواب دے دے تو سب کا فرض ادا ہوجائے گا جیساکہ اگر بچہ نماز جنازہ پڑھ لے تو فرض ادا ہوگا۔اجنبیہ جوان حسینہ عورت کو سلام کرنا ممنوع ہے،اپنی محرم عورت یا بیوی یا بوڑھی عورت کو سلام کرنا بالکل جائز ہے،یہ ہی حکم جواب سلام کا ہے اجنبیہ عورت اجنبی مرد کے سلام کا جواب نہ دے،یہ اجنبی اس عورت کے سلام کا جواب دیدے،یہ مسائل کتب فقہ اور مرقات میں اسی جگہ دیکھو۔
Flag Counter