| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ سلام کرے چھوٹا بڑے پر ۱؎ اورگزرنے والا بیٹھے ہوئے پر اور تھوڑے بہت پر ۲؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یعنی جب دو طرفہ مسلمان آرہے ہوں ایک ان میں کم عمر ہو دوسرا بڑی عمر والا تو سنت یہ ہے کہ چھوٹا بڑی عمر والے کو سلام کرے تاکہ بڑے کا احترام ظاہر ہو،چھوٹی عمر والا بیٹھا ہو اور بڑی عمر والا اس پر گزرے تو اب گزرنے والا ہی سلام کرے لہذا حدیث کا مطلب بالکل ظاہر ہے۔ ۲؎ کیونکہ تھوڑے(قلیل)چھوٹے(صغیر)کے حکم میں ہیں لہذا یہ ہی سلام کریں۔