| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ سچی خوابیں سویرے ۱؎ کی ہوتی ہیں۔(ترمذی،دارمی)
شرح
۱؎ یعنی صبح سحری کے وقت کی خوابیں اکثر سچی ہوتی ہیں کیونکہ اس وقت اکثر دل مطمئن ہوتاہے،معدہ خالی ہوتا ہے،اس سے بخارات دماغ کی طرف نہیں چڑھتے اور اس وقت فرشتوں کا نزول ہوتا ہے جو نماز فجر میں شرکت کر کے دن بھر انسانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔سبحان اللہ! مبارک بندوں کے نزول کا وقت بھی مبارک ہے،اس وقت کے کام بھی مبارک ہیں،حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:"وَجَعَلَنِیۡ مُبَارَکًا"۔
الفصل الاول پہلی فصل