| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جھوٹوں میں سے بد ترین جھوٹ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی آنکھوں کو وہ دکھائے جو انہوں نے نہیں دیکھا ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یہاں آنکھوں سے مراد خواب کی آنکھیں ہیں جن سے بندہ خواب میں سب کچھ دیکھتا ہے یعنی جھوٹی خواب گھڑ کر لوگوں کو سنائے،یہ جھوٹ دوسرے جھوٹوں سے بدتر اس لیے ہے کہ اس میں رب تعالٰی پر اور نبوت کے چھیالیسویں جزء پر جھوٹ باندھنا ہے۔جامع صغیر میں ہے کہ بدترین جھوٹے تین ہیں: ایک وہ جو کہ اپنا نسب بدلے،اپنے غیر کو باپ کی طرف نسبت دے،دوسرا وہ جو جھوٹی خواب گھڑے،تیسرا وہ جو حضور صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ باندھے یعنی جھوٹی احادیث وضع کرے۔(مرقات)