Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
440 - 975
حدیث نمبر 440
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو شخص علم نجوم کا کوئی باب اس کے سوا کے لیے حاصل کرے جو اللہ نے ذکر فرمایا ۱؎ تو اس نے جادو کا حصہ سیکھا،نجومی کاہن،جادوگر،اور کاہن جادو گر کافر ہے ۲؎(رزین)
شرح
۱؎ یعنی گزشتہ مذکورہ تین چیزوں کے سوا اور چیزیں ستاروں سے معلوم کرے۔

۲؎  کہ جادو گر اپنے عمل سے اور کاہن اپنی باتوں سے لوگوں کے دلوں پر اثر کرتے ہیں یہ دونوں عمل یا کفر ہیں۔یا کفر ان یعنی ناشکری یہ پہلے بتایا گیا کہ علم نجوم کفر بھی ہے حرام بھی ہے اور درست بھی۔
Flag Counter