Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
439 - 975
حدیث نمبر 439
اور ربیع سے اسی کی مثل مروی ہے اور یہ زیادتی ہے کہ رب کی قسم! اللہ نے تارے میں نہ کسی کی زندگی رکھی ہے نہ رزق نہ  موت یہ لوگ اللہ پر جھوٹ ہی باندھتے ہیں اور تاروں سے بہانہ بناتے ہیں ۱؎
شرح
۱؎ یعنی انتظامات دنیا مخلوق کی موت و زندگی،فراخی،تنگی،بارش وخشکی میں تارے موثر نہیں یہ سب کچھ اللہ کی قدر ہے۔ صوفیاء فرماتے ہیں کہ تارے حالات میں موثر نہیں ہاں بعض حالات کی علامات ہیں۔اور علامات سے حالات وابستہ نہیں ہوتے بادل بارش کی علامت ہے۔اس کی علت نہیں بارہا بادل آتے ہیں بارش نہیں ہوتی۔صحبت اولاد کی علامت یا حد درجہ سبب ہے اس کی علت نہیں لہذا علم نجوم باطل بھی ہے اور صحیح بھی موثر ماننا باطل ہے علامت ماننا برحق ہے۔
Flag Counter