| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والے دو دن گندم کی روٹی سے سیر نہ ہوتے مگر ان میں سے ایک دن چھوہارے ہوتے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ہمارے تو گھروں کا یہ حال تھا کہ کسی گھر میں مسلسل دو دن تک گیہوں کی روٹی کافی نہیں پکی کہ ہم لوگ شکم سیرہوکر کھالیتے،ایک دن روٹی ایک دن چھوہارے۔گندم کی قید اس لیے لگائی کہ جو کی روٹی مسلسل پک جاتی تھی خصوصًا فتح خیبر کے بعد کہ اس زمانہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم ازواج پاک کو ایک ایک سال کے جو اور چھوہارے عطا فرمادیتے تھے جیساکہ احادیث شریفہ میں آتا ہے۔