Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
42 - 975
حدیث نمبر 42
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ ہم پربعض مہینہ ایسا آتا کہ ہم اس میں آگ نہ جلاتے وہ غذا کھجوریں اور پانی ہی ہوتی مگر یہ کہ تھوڑا گوشت لایا جاتا ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی بعض مہینے ایسےگزرتے تھے کہ ہم پورا پورا مہینہ کچھ نہ پکاتے تھے صرف کھجوروں اور پانی پرگزارہ کرتے تھے،ہاں اگر کوئی شخص کچھ تھوڑا گوشت بھیج دیتا تو اس کے پکانے کو آگ جلاتے تھے،یہ ہے غذا اس شہنشاہ کونین کی جو کُل جہاں کے مالک و مختار ہیں صلی اللہ علیہ وسلم۔

اورکبھی تھوڑےچھوہارےکھاناپانی پی کرپھر رہ جانا	دو دو مہینے یوں  ہی گزارہ  صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter