| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی کام کے لیے روانہ ہوتے تو آپ کو یہ پسند تھا کہ سنیں اے راشد اے نجیح ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ راشدکے معنی ہیں ہدایت یافتہ اور نجیح کے معنی ہیں کامیاب،کسی کام کو جاتے وقت یہ الفاظ سننا اس لیے پسند تھا کہ ان سے اللہ کے فضل و کامیابی کی امید ہوجاتی ہے۔معلوم ہوا کہ نیک فال لینا بالکل جائز ہے۔