Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
421 - 975
حدیث نمبر 421
روایت ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک کوڑھی کا ہاتھ پکڑا اسے پیالہ میں رکھ لیا اور فرمایا کھا اللہ پر بھروسہ اسی پر توکل ہے ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ کوڑھی کو ہاتھ لگانا پھر اس کا ہاتھ اپنے پیالہ میں ڈالنا،پھر اسے ساتھ کھلانا تینوں کام انتہائی توکل پر مبنی ہیں۔صرف مجذوم کو دیکھ کر ہی لوگوں کے دل دھڑک جاتے ہیں چہ جائے کہ اسے ساتھ کھلانا۔اس حدیث میں توکل کی تعلیم ہے اور پچھلی حدیث کو حضور انور نے مجذوم کو بیعت  کیا بغیر مصافحہ کے وہاں تعلیم احتیاط تھی۔خیال رہے کہ حضرات انبیاء کرام نفرت والی بیماریوں سے محفوظ ہوتے ہیں جیسے کوڑھ،کھجلی وغیرہ۔ (مرقات)حضرت ایوب علیہ السلام کو جب وہ خاص بیماری آئی تو آپ پر تبلیغ فرض نہ رہی تھی پھر اس میں گفتگو ہے کہ انہیں بیماری کیا تھی۔
Flag Counter