۱؎ عالیہ اطراف مدینہ منورہ کا وہ حصہ ہے جو مسجد قبا شریف کی طرف ہے،چونکہ یہ زمین کس قدر اونچی ہے اس لیے اسے عالیہ کہا جاتا ہے۔اس کی حد کم از کم تین میل تک ہے زیادہ سے زیادہ آٹھ میل تک لمبی،کہیں یہ تین میل دور ہے کہیں یہ آٹھ میل اس کے مقابل اطراف کو سانہہ کہتے ہیں۔(اشعہ،مرقات و لمعات)اس کی جمع عوالی ہے وہاں لفظ عوالی عام بولا جاتا ہے۔
۲؎ یعنی مقام عالیہ کی عجوہ کھجوریں خصوصی طور پر دافع زہر ہیں اگرچہ اور طرف کی کھجوریں بھی تریاق ہیں مگر چاہیے یہ کہ سویرے تڑکے میں کھائی جائیں،یہ فرمان بالکل برحق ہے۔جڑی بوٹیوں میں اللہ تعالٰی نے مختلف اثرات رکھتے ہیں ایسے ہی ان کھجوروں میں یہ اثر ہے۔