| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے قطن ابن قبیصہ سے وہ اپنے والد سے راوی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عیافت اور کنکر پھینکنا ۱؎ اور پرندے اڑانا بتوں میں سے ہے۲؎ (ابو داؤد)
شرح
۱؎ عیافت کی بہت شرحیں کی گئی ہیں مشہور شرح یہ ہےکہ پرندوں کے نام سے فال لینا عیافت ہے جیسے کسی نے عقاب دیکھ کر سمجھا کہ ہم کو عتاب یعنی عذاب ہوگا غراب(کوے)سے غربت وسفر سمجھنا ،ہد ہد سے ہدایت کا امیدوار ہونا یہ عیافت ہے،کنکر پھینکنا یا ریت میں لکیریں کھینچنا فال کے لیے یہ ہے طرق ط اور ر کے فتحہ سے ۔ ۲؎ جبت سے مراد یا جادو ہے یا کہانت یا بت یا شیطان ۔مطلب یہ ہےکہ یہ کام بت پرستوں ،کاہنوں ، جادوگروں کے سے ہیں ۔