Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
418 - 975
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر 418
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اچھی فال تو لیتے تھے بد فالی نہ لیتے تھے ۱؎ اور اچھا نام پسند فرماتے تھے ۲؎(شرح سنہ)
شرح
۱؎  یعنی حضور انور اچھے مقام وغیرہ سے نیک فال لیتے کہ انہیں سن کر دیکھ کر رحمتِ الٰہی کے امیدوار ہوجاتے تھے مگر کسی چیز سے بدفالی نہیں لیتے تھے کہ اللہ سے ناامیدی نہیں چاہیے۔

۲؎  حتی کہ مسلمانوں کے برے نام اچھے ناموں سے تبدیل فرمادیتے تھے کہ نام کا اثر نام والے پر پڑتا ہے،ایک شخص کا نام تھا حزن اسے فرمایا تو سہل ہے۔
Flag Counter