Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
416 - 975
حدیث نمبر 416
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ نہ تعدی کوئی چیز ہے نہ صفر نہ بھوت ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ بعض لوگوں کا خیال تھا اور ہے کہ خبیث لوگوں کی روحیں مرنے کے بعد بھوت بن کر جنگلوں میں پھرتی ہیں اور لوگوں کو ستاتی ہیں یہاں اس کا انکار فرمایا گیا ورنہ بھوت بمعنی سرکش جنات کا ثبوت ہے وہ انسانوں کو ستاتے بھی ہیں۔حدیث شریف میں ہے اذا تفولت الغیلان فبادروا بالاذان جب بھوت سرکشی کریں تو اذان دو،حضرت ابو ایوب انصاری فرماتے ہیں میرے طاق میں کھجوریں تھیں انہیں بھوت کھا جاتے تھے۔ (مرقات)قرآن کریم فرماتاہے:"یَتَخَبَّطُہُ الشَّیۡطٰنُ مِنَ الْمَسِّ" شیطان اسے چھوکر دیوانہ کردیتا ہے۔
Flag Counter