Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
415 - 975
حدیث نمبر 415
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ بیماری کا اڑکر لگنا ہے نہ الو ہے نہ برج ہے اور نہ صفر ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ ان تمام لفظوں کی شرح ابھی ہوچکی۔نوء کے معنی ہیں برج،اس کی جمع ہے انواءٌ،یہ برج اٹھائیس ہیں چاند کی منزلیں اہلِ عرب بلکہ ہندوستان کے مشرکین بھی بارش کو چاند کے اثر سے مانتے ہیں کہ چونکہ چاند فلاں برج میں پہنچا لہذا بارش ہوئی رب کا نام نہیں لیتے اس لیے یہ ارشاد ہوا کہ برج وغیرہ کوئی چیز نہیں بارش محض عطا الٰہی ہے۔شعر

جب آویں برسن کے تاؤ	پروا دیکھیں نہ پچھوا باؤ

جب بارش کا وقت آجاتا ہے تو پوربی پچَھمی کوئی ہوا ہو بارش ہوجاتی ہے،یوں ہی نیک بختی بدبختی کو ستاروں کے متعلق ماننا جائز نہیں۔
Flag Counter