Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
411 - 975
حدیث نمبر 411
روایت ہے حضرت معقل ابن یسار سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ مہینہ کی سترہ تاریخ منگل کے دن فصد لینا سال بھر کی بیماری کی دوا ہے ۱؎  اسے حرب ابن اسمعیل کرمانی نے جو احمد کے ساتھیوں سے ہیں روایت کیا اور اس کی اسناد ایسی قوی نہیں یوں ہی منتقیٰ میں ہے۔اور رزین نے اس کی مثل ابوہریرہ سے روایت کیا ۲؎ ہے۔
شرح
۱؎  یعنی اگر چاند کی سترہ تاریخ کو منگل کا دن ہو تو اس دن فصد لینا ایک سال تک متعلقہ بیماریوں کا علاج ہے۔ جن احادیث میں ہے کہ منگل کے دن فصد نہ لو کہ اس میں ایک ساعت خون کی ہے کہ اس وقت کا خون بہا ہوا بند نہیں ہوتا اس سے وہ منگل مراد ہے جو سترھویں تاریخ کے علاوہ ہو لہذا احادیث میں تعارض نہیں یہ حدیث مختلف الفاظ سے منقول ہے۔

۲؎ محدثین کی اصطلاح میں بذالك سے مراد ہوتا ہے قوی یا صحیح منتقیٰ ابن جارود کی کتاب ہے فن حدیث میں۔
Flag Counter