Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
408 - 975
حدیث نمبر 408
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے دو شفائیں اختیارکرو شہد اور قرآن  ۱؎  ان دونوں حدیثوں کو ابن ماجہ نے اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا اور کہا صحیح یہ ہے کہ آخری حدیث حضرت ابن مسعود پر موقوف ہے۔
شرح
۱؎  یعنی دنیاوی و دینی بلاؤں سے شفاء یا ظاہری امراض سے،ظاہری و باطنی شفا شہد اور قرآن ہے ان دونوں کا شفا ہونا قرآن کریم سے ثابت ہے،شہد کے متعلق فرمان الٰہی ہے "فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ" قرآن کریم کے متعلق فرماتاہے:"وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ"اور فرماتاہے:"وَشِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوۡرِ"یعنی بیماریوں میں شہد بھی استعمال کرو اور قرآنی آیات بھی دم کرو اگر شہد پر آیات دم کرکے کھایا جاوے تو سبحان اللہ نور پر نور ہے۔
Flag Counter