| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ ہر مہینہ میں جو شخص تین صبح شہد چاٹ لیا کرے تو اسے بڑی بلا نہ پہنچے گی ۱؎
شرح
۱؎ یعنی شہد کے اس طرح استعمال سے چھوٹی بیماریاں تو کیا شی ہیں بڑی بیماریاں بھی نہیں لگتیں۔احادیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم روزانہ صبح کو ایک پیالہ شہد کا شربت پیا کرتے تھے۔شارحین کہتے ہیں کہ شہد کے شربت میں ایسی تاثیریں ہیں جن سے بڑے بڑے اطباء بھی ناواقف ہیں،بلغمی بیماریوں کے لیے شہد بہت مفید ہے۔(اشعہ)