Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
401 - 975
حدیث نمبر 401
روایت ہے حضرت ابو سعید خدری سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنات اور انسانوں کی نظر سے پناہ  مانگتے تھے حتی کہ سورۂ فلق و ناس نازل ہوئی ۱؎  پھر جب یہ نازل ہوئیں تو  ان کو لے لیا  ان کے ماسوا  کو چھوڑدیا ۲؎ (ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن بھی غریب بھی۔
شرح
۱؎ یعنی سورۂ فلق اور سورۂ ناس نازل ہونے سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ و سلم جن وانس کی نظر سے بچنے کے لیے مختلف دعائیں پڑھتے تھے مثلًا اعوذ باللّٰہ من الجان وغیرہ یا اعوذ باللہ من عین الانسان الحاسد۔

۲؎ یعنی دیگر دعاؤں کی کثرت چھوڑ دی زیادہ تر سورۂ فلق و ناس ہی سے عمل فرمایا،یہ مطلب نہیں کہ بالکل چھوڑدیں لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔
Flag Counter