Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
396 - 975
حدیث نمبر 396
روایت ہے عمران ابن حصین سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ نہیں ہے جھاڑ پھونک مگر نظر سے یا ڈنک سے ۱؎ (احمد،ترمذی،ابوداؤد) اسے ابن ماجہ نے بریدہ سے روایت کیا۔
شرح
۱؎ یعنی نظر بد اور زہریلے جانوروں کے کاٹ لینے میں دم جھاڑ پھونک بہت زیادہ مفید ہے اتنی اور بیماریوں میں مفید نہیں،یہ مطلب نہیں کہ دوسری بیماریوں میں جھاڑ پھونک جائز نہیں جیسے کہا جاتا ہے لا فتی الا علی لاسیف الا ذوالفقار یا یہ مطلب ہے کہ نظر بد اور زہر جلد بیمار کردیتے ہیں اس لیے ان میں دوا کا انتظار نہ کرو اس پر جلد جھاڑ پھونک کرو۔(مرقات)ورنہ خود حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے بہت بیماریوں میں دم کیا ہے۔
Flag Counter