۱؎ نشرۃ نون کے پیش سین کے سکون سے ایک خاص منتر کا نام ہے جو مجنون کے شفاء کے لیے کیا جاتا ہے یہ جادو کی ایک قسم ہے۔ نشربمعنی پھیلنا اس سے ہے انتشار،چونکہ یہ عمل جنات شیاطین کے پھیلنے کی بناء پر ہوتا ہے اس کو نشرہ کہا جاتا ہے۔
۲؎ یعنی یہ عمل وہ ہے جسے جاہلیت کے لوگ اپنے کاہنوں ساحروں کی تعلیم سے کیا کرتے تھے اس میں شرکیہ الفاظ ہیں لیکن اگر قرآنی آیات حضور کی بتائی ہوئیں دعاؤں سے عمل کیے جاویں دفع شیطان کے لیے تو جائز ہے۔چنانچہ احمد،حاکم،ابن ماجہ نے بروایت ابی ابن کعب نقل فرمایا کہ ایک بدوی نے اپنے بچے کی دیوانگی کی شکایت کی تو حضور نے اس پر سورۂ فاتحہ شروع بقر مفلحون تک آیۃ الکرسی اور سورۂ بقر کا آخر ی رکوع،سورۂ حشر کی آخری آیات سورۂ جنّ کی آیت"وَ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا"اور سورۂ اخلاص،فلق،ناس پڑھ کر دم فرمایا اسے فورًا ہی آرام ہوگیا،بعض صحابہ نے مجنون پر صرف سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا ہے تین دن تک۔ (مرقات)